عوامی لائزر موومنٹ کی لاہور بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کومبارکباد
وکلاء برادری ملک میں قانون و آئین کی بالادستی کے لیئے متحد و
متحرک ہے: لہراسب گوندل ایڈووکیٹ
نو منتخب عہدیداران آئین پسندی اور قانون کی بالا دستی کےلئے اپنا کردار ادا کریں :
نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ
فوری انصاف کےلئے وکلاء برادری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے : ایم ایچ شاہین
ایڈووکیٹ
انوار اختر ایڈووکیٹ، سردار غضنفر ایڈووکیٹ، اشتیاق چوہدرری ایڈووکیٹ کی نو منتخب عہدیداران
کو مبارکباد
لاہور(29 فروری 2020ء) پاکستان عوامی لائزر موومنٹ کی لاہور بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کومبارکباد، صدر عوامی لائرز موومنٹ لہراسب خان گوندل ایڈووکیٹ، سنیئر نائب صدر نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ، انوار اختر ایڈووکیٹ، سردار غضنفر ایڈووکیٹ، اشتیاق چوہدرری ایڈووکیٹ و دیگر عہدیداران کی جانب نو منتخب صدر لاہور بار کونسل چوہدری طاہر نصر اللہ وڑائچ، جنرل سیکرٹری ہارون دوگل، نائب صدر سعید ناگرہ، فنانس سیکرٹری ذیشان سلہری و دیگر نو منتخب عہدیداران سے لاہور بار ایسوسی ا یشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباددی گئی ہے۔
لہراسب خان گوندل ایڈووکیٹ نے نو منتخب عہدیدران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری ملک میں قانون و آئین کی بالادستی کے لیئے متحد و متحرک ہے۔ وکلاء نے ہمیشہ ملک میں قانون و آئین کی حکمرانی کے لیئے جدوجہد کی ہے، وکلاء برادری کا اتحاد ملک میں غیرقانونی و غیر آئینی اقدام کے خلاف ہمیشہ آہنی دیوار بن کر کھڑا ہوا ہے۔ نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ مجھے یقین ہے لاہور بار کونسل کے نو منتخب عہدیداران ملک میں آئین پسندی اور قانون کی بالا دستی کےلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔
سیکرٹری جنرل ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ نے لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابا ت میں کامیابی پر نو منتخب صدر اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دی۔ ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور وکلاء برادری نے لاہور بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، وہ اس پر پورا اتریں گے۔
عوامی لائرز موومنٹ کے رہنماءوں نے کہا کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے حوالے سے وکلاء برادری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
تبصرہ