عوامی تحریک کے رہنماؤں کی بھکر جیل میں اسیران سے ملاقات
اسیران کو رہا کروانے کی قانونی جنگ جاری ہے: نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ
عوامی تحریک کے کارکن پرامن رہتے ہوئے انصاف مانگ رہے ہیں
اسیران کے اہل خانہ کے صبر اور ہمت کو سلام کرتے ہیں، علامہ رانا ادریس، راجہ زاہد
لاہور (27 فروری 2020ء) تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ا دریس، مرکزی رہنما پاکستان عوامی تحریک راجہ زاہد محمود، عوامی لائرز موومنٹ کے سینئر نائب صدر اور ترجمان لیگل ٹیم پاکستان عوامی تحریک نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ پر مشتمل وفد نے بھکر جیل میں اسیران انقلاب سے ملاقات کی۔ رہنماؤں نے اسیران کی ہمت اور حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا۔ وفد نے اسیران کو قانونی پیش رفت کے حوالے سے مکمل آگاہی دی اور کہا کہ انصاف کے حصول کےلئے قانونی جنگ لڑ رہے ہیں، مکمل انصاف ملنے تک لڑتے رہینگے۔
نعیم الدین چوہدری نے کہا کہ اسیران کو رہا کروانے کی قانونی جنگ جاری ہے ماڈل ٹاؤن میں بے گناہ انسانی خون بہایا گیا جو رائیگاں نہیں جائیگا۔ عوامی تحریک کے کارکنان کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا گیا۔ ماڈل ٹاؤن میں ہونیوالے ظلم کے خلاف احتجاج کرنیوالے کارکنوں کو جیلوں میں بھیج دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کے کارکن حسینی کردار والے ہیں اور پرامن رہتے ہوئے انصاف مانگ رہے ہیں۔ عوامی تحریک کے کارکنان کی ہمت حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں جو ظلم و ستم سے گھبرائے نہیں بلکہ پرعزم ہیں۔
وفد نے اسیران کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ آپکے صبر اور ہمت کو سلام کرتے ہیں جو مشکلات کے باوجود سچ اور حق کے ساتھ استقامت کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے اسیران اور کارکنان تحریک کا سرمایہ اور رول ماڈل ہیں۔ وفد نے اسیران کے اہل خانہ کو بتایا کہ ہمارے کارکن بے گناہ ہیں اور انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا گیا تھا۔
تبصرہ