وزیراعظم مافیا کیخلاف ایمرجنسی کا مطالبہ کس سے کررہے ہیں؟ عوامی تحریک
یہ نظام رہے گا تو مہنگائی اور مافیا بھی رہیں گے: سیکرٹری کوآرڈینیشن
عارف چودھری
ملک کو درپیش سیاسی، سماجی مسائل کا حل ڈاکٹر طاہرالقادری کے بیانیے میں ہے: میاں ریحان
مقبول
پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی اجلاس میں چودھری افضل گجر، شفاقت مغل، ثاقب بھٹی و
دیگر رہنماؤں کی شرکت
لاہور (14 فروری 2020ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے مافیا کے خلاف ایمرجنسی نافذ کرنے کا کہا ہے۔ وزیراعظم کس سے یہ مطالبہ کررہے ہیں؟ یہ نظام رہے گا تومہنگائی اور مافیا بھی رہے گا۔ ملک کو درپیش سیاسی، سماجی، معاشی مسائل کا حل ڈاکٹر طاہرالقادری کے بیانیہ اور اصلاحاتی ایجنڈا میں ہے۔ اس امر میں کوئی شبہ نہیں کہ عوام نے موجودہ حکمرانوں سے تبدیلی کے حوالے سے بڑی بڑی توقعات وابستہ کی تھیں مگر وہ مہنگائی میں اضافہ کی صورت میں سامنے آئیں۔ 100دنوں میں تبدیلی کا وعدہ کیا گیا تھا مگر معاملات پہلے سے بھی زیادہ گھمبیر ہیں۔ وہ پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب میاں ریحان مقبول، لاہور کے صدر چودھری افضل گجر، شفاقت مغل، ثاقب بھٹی، راجہ ندیم، میاں افتخار و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
عارف چودھری نے کہا کہ موجودہ پارلیمانی نظام چند سو افراد کے ہاتھوں یرغمال بن چکا ہے لہٰذا حقیقی تبدیلی کیلئے اصلاحات ازحد ضروری ہیں، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب میاں ریحان مقبول نے کہا کہ عوام کے حالات تبدیل ہونے کی بجائے پہلے سے بھی ابتر ہو چکے ہیں، ان حالات میں پاکستان عوامی تحریک اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے نظامِ اصلاحات کے بیانیے کا نفاذ پہلے سے بھی زیادہ ضروری ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام میں ہونے والی اصلاحات کو خوش آئند سمجھتے ہیں اور آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور سیاسی قوت کے ساتھ حصہ لیں گے، پاکستان عوامی تحریک قومی سطح پر اصلاحاتی ایجنڈا کے نفاذ کیلئے کوشاں ہے اور یہ جدوجہد کامیابی تک جاری رہے گی۔ میاں ریحان مقبول نے کہا کہ اصلاحات کے بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان عوامی تحریک ایک بڑی بڑی سیاسی قوت کے طور پر ابھرے گی۔ اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے صوبائی، ضلعی اور تحصیلی عہدیداران نے شرکت کی۔
تبصرہ