ملک اختر حسین ملانہ پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب زون کے نائب صدر مقرر
لاہور (25 جنوری 2020ء) پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب زون کی تنظیم نو کے سلسلے میں ملک اختر حسین ملانہ کو جنوبی پنجاب زون میں نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔ مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین، سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چودھری نے ملک اختر حسین ملانہ کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان کی ترویج و اشاعت، حقیقی جمہوریت کے قیام، قانون کی بالادستی اور پاکستان کے سیاسی، سماجی ،معاشی استحکام کے لیے ملک اختر حسین ملانہ اپنی خدمات پہلے سے زیادہ بڑھ کر انجام دیں گے۔
تبصرہ