اللہ رکھاسیاف عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صوبائی کنوینر تعینات
خرم نواز گنڈاپور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، رہنماؤں کی مبارکباد
لاہور(16 جنوری 2020ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے اللہ رکھا سیاف کو عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صوبائی کنوینر مقرر کر دیا ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چودھری فیاض وڑائچ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، عارف چودھری، ڈاکٹر زبیر، راؤ عارف رضوی و دیگر رہنماؤں نے اللہ رکھا سیاف کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد دی ہے۔
تبصرہ