نمبرداری نظام منتخب بلدیاتی نمائندوں کا متبادل نہیں ہو سکتا: خرم نواز گنڈاپور
حکومت بلدیاتی انتخابات کا شیڈول دے، جنوبی پنجاب ڈسٹرکٹ خانیوال کے وفد سے گفتگو
لاہور (13 جنوری 2020ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ سننے میں آرہا ہے کہ حکومت نمبرداری نظام کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ نمبرداری نظام منتخب بلدیاتی نمائندوں کا متبادل نہیں ہو سکتا۔ نمبرداری نظام جاگیرداری نظام کی ایک شکل ہے، جو تبدیلی کے نعروں کے برعکس ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی تحریک جنوبی پنجاب ضلع خانیوال کے رہنماؤں میاں انوار احمد سہو، محمد اشرف سہو کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چودھری، جی ایم ملک، جواد حامد بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ بلاتاخیر بلدیاتی انتخابات کروائے اور انتخابات کا شیڈول دے۔ ریاست کے اختیارات میں عام آدمی کو حصہ دار بنائے۔ بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسری ہیں، بلدیاتی ادارے جتنے مضبوط اور بااختیار ہونگے جمہوریت اتنی مضبوط اور مفید ہو گی۔
تبصرہ