خرم نواز گنڈاپور کاجسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم کے انتقال پر اظہار افسوس
مرحوم اعلیٰ عدلیہ کااثاثہ رہے: سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک
لاہور (7 جنوری 2020ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے سینئر قانون دان جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فخر الدین جی ابراہیم آئین اور قانون کی حکمرانی پریقین رکھتے تھے۔ مرحوم پاکستان میں اعلی عدلیہ کااثاثہ رہے ہیں، انہوں نے اپنی ذہانت اور تجربے سے ملک کی خدمت کی۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم کے انتقال سے ملک ایک باصلاحیت، ذہین قانون دان سے محروم ہو گیا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے۔
تبصرہ