عوامی تحریک کی تنظیم نو، لوئر سندھ تنظیمات کا نوٹیفکیشن جاری
ندیم احمد نقشبندی صدر، شہزاد قریشی نائب صدر، کامران پرویز جنرل سیکرٹری، فرحان منہاج میڈیا کوآرڈینیٹر، مبشر عارف سیکرٹری انفارمیشن، زوہیب چوہدری کوآرڈینیٹر مقرر
لاہور (4 جنوری 2020ء) پاکستان عوامی تحریک لوئرسندھ کی تنظیم نو کے سلسلے میں تنظیمات کا اعلان کر دیا گیا ہے، سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ندیم احمد نقشبندی صدر، شہزاد قریشی نائب صدر، کامران پرویز سیکرٹری جنرل مقرر کئے گئے ہیں۔
دیگر ذمہ داران میں فرحان منہاج میڈیا کوآرڈینیٹر، مبشر عارف سیکرٹری انفارمیشن، زوہیب چوہدری کوآرڈینیٹرپاکستان عوامی تحریک لوئر سندھ مقرر کئے گئے ہیں۔ مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چودھری نے لوئر سندھ کے نئے عہدیداروں کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے عہدیدار نظریہ پاکستان کی ترویج و اشاعت، حقیقی جمہوریت کے قیام، قانون کی بالادستی اور پاکستان کے سیاسی، سماجی، معاشی استحکام کے لیے اپنی خدمات پہلے سے زیادہ بڑھ کر انجام دیں گے۔
تبصرہ