عوامی تحریک کی تنظیم نو ،اپر سندھ،جموں کشمیر تنظیمات کا نوٹیفکیشن جاری
سردار منصور خان جموں کشمیر کے صدر، ریاض عباسی سنیئر نائب صدر،
فیصل محمود جان سیکرٹری جنرل مقرر
شکیل احمد شیخ صدر اپر سندھ، میاں محمد حنیف جنرل سیکرٹری، مہتاب سمجھوں نائب صدر نامزد
مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، خرم نواز گنڈاپور، نوراللہ صدیقی، عارف چودھری کی مبارکباد
لاہور (28 دسمبر 2019ء) پاکستان عوامی تحریک جموں کشمیر اور اپر سندھ کی تنظیم نو کے سلسلے میں تنظیمات کا اعلان کر دیا گیا ہے، سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سردار منصور خان جموں کشمیر کے صدر، ریاض عباسی سنیئر نائب صدر، فیصل محمود جان سیکرٹری جنرل مقرر کئے گئے ہیں۔ دیگر ذمہ داران میں سردار اعجاز سدوزئی چیف آرگنائزر، افتخار حسین فاروقی چیف کوآرڈینیٹر، ذیشان منہاس سیکرٹری اطلاعات، چوہدری عزیز سبحانی ایڈیشنل سیکرٹڑی جنرل، چوہدری محبوب ایڈووکیٹ ڈپٹی چیف آ رگنائزر، عبد المنیب سرور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات، سردار نجم الثاقب ممبر سنٹرل ایگزیکٹو، سردار غضنفر ایڈووکیٹ ممبر سنٹرل ایگزیکٹو جموں و کشمیر پاکستان عوامی تحریک مقرر کئے گئے ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک اپر سندھ کےلئے شکیل احمد شیخ صدر اپر سندھ، میاں محمد حنیف جنرل سیکرٹری، مہتاب سمجھوں نائب صدر نامزد، ڈنل شاہ سنیئر نائب صدر، مرزا آصف بیگ، جوائنٹ سیکرٹری، عبد الفتح عباسی پریس سیکرٹری، محمد انور قریشی فنانس سیکرٹری نامزد کئے گئے ہیں۔ مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چودھری نے سنٹرل پنجاب کے نئے عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے عہدیدار نظریہ پاکستان کی ترویج و اشاعت، حقیقی جمہوریت کے قیام، قانون کی بالادستی اور پاکستان کے سیاسی، سماجی، معاشی استحکام کے لیے اپنی خدمات پہلے سے زیادہ بڑھ کر انجام دیں گے۔
تبصرہ