عوامی تحریک شمالی پنجاب کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا
قاضی شفیق الرحمن صدر، سید محمود حسنین جنرل سیکرٹری، غلام علی سیکرٹری اطلاعات مقرر
نئی تنظیم میں 8 نائب صدور نامزد کیے گئے ہیں، نوٹیفکیشن خرم نواز گنڈاپور نے جاری کیا
لاہور (17 دسمبر 2019ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے شمالی پنجاب کے تنظیمی عہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، قاضی شفیق الرحمن صدر، سید محمود احمد حسنین جنرل سیکرٹری، غلام علی خان سیکرٹری اطلاعات مقرر کیے گئے ہیں۔ 8 نائب صدور میں ملک طاہر جاوید، حاجی عبدالجبار دانش، توقیر احمد اعوان ایڈووکیٹ، سید ابرار حسین، ڈاکٹر ظفر ناز، سید شمس العارفین، ملک منظورآصف، ملک مشتاق احمد اعوان، شامل ہیں۔ سردار اظہر عباس کو ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن، سردار عمر دراز خان کو سیکرٹری کوآرڈینیشن مقرر کیا گیا ہے۔ نئے عہدیداروں کومرکزی صدر قاضی زاہد حسین، سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چودھری نے مبارکباد دی ہے۔
قاضی زاہد حسین نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں ظالم نظام کے خلاف جس پرامن جدوجہد کا آغاز کیا تھا اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ نظام کی تبدیلی کے خواہش مند طبقات پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دیں۔
تبصرہ