پاکستان عوامی تحریک کراچی کی تنظیم سازی مکمل
مشتاق صدیقی صدر، شہزاد میرٹھی سینئر نائب صدر، آصف اللہ رکھا جنرل
سیکرٹری منتخب
سیکرٹری جنرل پی اے ٹی خرم نواز گنڈاپور نے نومنتخب عہدیداروں کانوٹیفکیشن جاری کر
دیا
مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، نوراللہ صدیقی، عارف چودھری و دیگر رہنماؤں کی مبارکباد
لاہور (14 دسمبر 2019ء) پاکستان عوامی تحریک کراچی کی تنظیم سازی مکمل، پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے پاکستان عوامی تحریک کراچی کے عہدیداران کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق مشتاق صدیقی صدر، شہزاد میرٹھی سینئر نائب صدر، قیصر اقبال قادری نائب صدر، ڈاکٹر شہزاد نائب صدر، حاجی ملک سلیم نائب صدر، آصف اللہ رکھا جنرل سیکرٹری، عطاء الرحمن ہاشمی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، نوید عالم ڈپٹی جنرل سیکرٹری، راؤ طیب ڈپٹی جنرل سیکرٹری، ساجدہ جبین ڈپٹی جنرل سیکرٹری، اطہر جاوید صدیقی آرگنائزر، محمود مین ڈپٹی آرگنائزر، سید ظفر اقبال سیکرٹری کوآرڈینیشن، ثاقب نوشاہی ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن، الیاس مغل سیکرٹری انفارمیشن، شفقت شیخ ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن، عدنان رؤف انقلابی سیکرٹری سوشل میڈیا، فضل الرحمن ہمدرد سیکرٹری مینارٹی ونگ، رضوان سعیدی سیکرٹری فنانس، اکرم مجاہد سیکرٹری کشمیر افیئرز مقرر کیے گئے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چودھری و دیگر رہنماؤں نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین نے نو منتخب عہدیداران کوذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کراچی کے نومنتخب عہدیداران ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویژن کی روشنی میں وطن عزیز میں قانون اور انصاف کی بالادستی، آئین کی حکمرانی، کرپشن کے خاتمے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔
تبصرہ