دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے کی کرپشن کے ریکارڈ توڑ ے: خرم نواز گنڈاپور
شہزاد اکبر نے غلط الزمات لگائے تو شہباز شریف ہتک عزت کا دعویٰ
دائر کریں
’’نیب عمران ‘ ‘ گٹھ جوڑ کا واویلہ کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونکی جا سکتی
پوری دنیا جانتی ہے شریف خاندان نے دونوں ہاتھوں سے ملک لوٹا: سیکرٹری جنرل عوامی تحریک
لاہور (5 دسمبر2019ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ جو بھی’’جدی پشتی‘‘ کرپٹ مافیا کا سہولت کار بنے گا، ملک و ملت سے غداری کا مرتکب ہو گا۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ شریف خاندان کی لوٹ مارکی ایک نئی کہانی سامنے آ جاتی ہے، دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے کی کرپشن کے ریکارڈ توڑ ے۔ شہزاد اکبر نے شہباز شریف کی کرپشن کے حوالے سے جو نئے الزامات لگائے وہ ہوشرباء ہیں۔ مشیر وزیر اعظم نے اگر غلط الزامات لگائے ہیں تو پھر اپوزیشن لیڈر ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں۔ ’’عمران نیب‘‘ گٹھ جوڑ کا الزام لگا کر قوم کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونکی جا سکتی۔ وہ گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ جنہوں نے ملک لوٹا انہیں باہر کیوں جانے دیا گیا۔ 21 کروڑ عوام کے اعتماد سے کھیلنے والے قومی لٹیروں کے کوئی انسانی حقوق نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ مخلوق خدا سے حقوق چھیننے والے کس منہ سے حقوق کی بات کر رہے ہیں؟ شریف برادران نے اپنے دور حکومت میں بے گناہوں کا قتل عام کیا، قومی خزانہ دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔ ماڈل ٹاؤن میں عوام کے حقوق کےلئے جدوجہد کرنے والوں کو گولیوں سے چھلنی کیا گیا۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے لواحقین 5 سال سے انصاف مانگ رہے ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کی گرفتاری کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 40 سال حکمرانی کرنے والوں کو قتل و غارت گری اور کرپشن کا حساب بھی دینا ہو گا۔ غریب عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کے ساتھ چور اور ڈاکوؤں جیسا سلوک ہونا چاہیے تھا۔
تبصرہ