ڈاکٹر طاہرالقادری کا غلام علی کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور (4 دسمبر 2019ء) قائد منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان عوامی تحریک کے رہنما،سیکرٹری اطلاعات شمالی پنجاب غلام علی خان کی خوشدامن کے انتقال پراظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، قاضی شفیق، محمد رفیق نجم، جواد حامد، مظہر علوی، عرفان یوسف، عبدالحفیظ چودھری پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن کے دیگر رہنماؤں نے بھی غلام علی خان سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔
تبصرہ