ڈاکٹر طاہرالقادری کا قاضی زاہد حسین کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور (4 دسمبر 2019ء) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان عوامی تحریک کے صدرقاضی زاہد حسین کی ہمشیرہ کے انتقال پراظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
مرحومہ کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں چکوال میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، محمد رفیق نجم، جواد حامد، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، شاکر مزاری، احمد نواز انجم، سید مشرف شاہ، نعیم انصاری، مرزا جنید، مشتاق صدیقی، آصف اللہ رکھا، مسعود عثمانی، عامر خواجہ، مظہر علوی، عرفان یوسف، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، عارف چوہدری، چوہدری افضل گجر، طیب ضیا، شہزاد رسول، سہیل رضاسمیت پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن کے دیگر رہنماؤں نے بھی قاضی زاہدکی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
تبصرہ