پاکستان عوامی تحریک کا اجلاس آج مرکزی سیکرٹریٹ میں ہو گا
ممبران کور کمیٹی، صوبائی صدور،جنرل سیکرٹریز،ضلعی و پی پی عہدیداران شرکت کرینگے
لاہور (12 نومبر 2019) پاکستان عوامی تحریک کا اہم اجلاس آج (منگل) مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاءون میں منعقد ہو گا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر قاضی زاہد حسین اور سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کرینگے۔ اجلاس میں کور کمیٹی کے ممبران،چاروں صوبوں کے صدور،جنرل سیکرٹریز،ضلعی عہدیداران اور پی پی سطح کے عہدیداران شرکت کرینگے۔
اجلاس میں تنظیمی امور،ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لاءحہ عمل کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائینگے۔ پاکستان عوامی تحریک کے صدر قاضی زاہد حسین اور سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پوراجلاس میں ہونیوالے فیصلوں اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے 3 بجے سہ پہر میڈیا سے گفتگو کرینگے،دونوں رہنما میڈیا کو اجلاس کے حوالے سے بریفننگ بھی دینگے۔
تبصرہ