عوامی تحریک کے رہنماؤں کا ٹرین حادثے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
تیزگام ایکسپریس آتشزدگی کے حادثے میں بڑے پیمانے پر قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے، سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں: خرم نواز گنڈاپور سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک@GandapurPAT#Tezgam
— PAT (@PATofficialPK) October 31, 2019
ریلوے کو محفوظ سفر بنانے کے لیے نئے ایس او پی بنائے جائیں: قاضی زاہد حسین، خرم نواز گنڈاپور
لاہور (31 اکتوبر 2019) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین اور سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے مشترکہ بیان میں تیز گام ایکسپریس کے حادثے میں بڑے پیمانے پر قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں، قاضی زاہد حسین نے کہا کہ ریلوے کو محفوظ ذریعہ سفر بنانے کے لیے ازسرنو ایس او پی بنائے جائیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ مذکورہ حادثہ کی بھی مکمل انکوائری ہونی چاہیے، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، صوبائی صدور بشارت جسپال، چودھری فیاض وڑائچ، قاضی شفیق اور سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چودھری نے رحیم یار خان میں پیش آنے والے ٹرین کے حادثے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔
تبصرہ