نامزد شریف برادران کو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ٹرائل کیوں نہیں کیا جاتا؟ بشارت جسپال
سب سے بڑے یزید نواز، شہباز ہیں جنہوں نے ماڈ ل ٹاؤن میں خواتین اور بوڑھوں کو شہید کروایا
بھائی، بیٹی، داماد، بیٹا ن لیگ کی قیادت خاندان سے باہر کبھی نہیں جائے گی: فیاض وڑائچ
لاہور (11 اکتوبر 2019ء) پاکستان عوامی تحریک سنٹرل کور کمیٹی کے ممبران فیاض وڑائچ، بشارت جسپال اور نوراللہ صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں نامزد شریف برادران کا ٹرائل کیوں نہیں کیا جاتا؟اور سپریم کورٹ کے حکم پر ہونے والی غیر جانبدار انکوائری کو کیوں روک دیا گیا؟سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے ورثاء کو انصاف دینے کے معاملے پر ریاست خاموش کیوں ہے؟ سب سے بڑے یزید نواز شریف اور شہباز شریف ہیں جنہوں نے 17 جون 2014ء کے دن خواتین، بوڑھوں کو قتل کروایا، مریم نواز لوٹ مار، جھوٹ بولنے، منی لانڈرنگ پر اندر ہیں لیکن ماڈل ٹاؤن کی شہیدہ تنزیلہ امجد اور شازیہ مرتضیٰ کا کیا قصور تھاکہ انہیں شہباز شریف کی پالتو پولیس نے قتل کروا دیا۔ فیاض وڑائچ نے کہا کہ ن لیگ کے کارکنوں نے اپنی کرپٹ قیادت کے لیے سڑکوں پر نکلنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس لیے نواز شریف اب مولانا فضل الرحمن کو اپنا نجات دہندہ قرار دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھائی، بیٹی، داماد، بیٹا ن لیگ کی قیادت کبھی خاندان سے باہر نہیں جائے گی۔
تبصرہ