عوامی تاجر اتحاد کے ممبران چیمبر آف کامرس کے الیکشن میں بزنس مین فرنٹ کو ووٹ دیں گے
حقیقی بزنس مین لیڈر شپ ہی ملک کو معاشی مسائل سے نکال سکتی ہے:
حاجی محمد اسحق
الیکشن کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ووٹرز کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔
چیئرمین عوامی تاجر اتحاد
بزنس مین فرنٹ کامیابی کے بعد چھوٹے تاجروں کو سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دے
گا: الطاف رندھاوا
لاہور (23 ستمبر 2019) پاکستان عوامی تاجر اتحاد کے چیئرمین حاجی محمد اسحق نے کہا ہے کہ آج لاہور چمبر آف کامرس کے الیکشن میں بزنس مین فرنٹ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا۔ پاکستان عوامی تا جر اتحاد نے بزنس مین فرنٹ کی حمایت کا علان کیا ہے اور کل ہونیوالے الیکشن میں تمام ممبرز بزنس مین فرنٹ کو ووٹ ڈالیں گے، تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ووٹرز کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔
الیکشن میں لاہور بزنس مین فرنٹ کی کامیابی یقینی ہے۔ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے اور ہر سطح پر ایک حقیقی بزنس مین لیڈر شپ ہی ملک کو معاشی مسائل سے نکال سکتی ہے۔ پاکستان عوامی تاجر اتحاد کا حمایت یافتہ پینل لاہور بزنس مین فرنٹ چمبر کی کارکردگی سے یقینا ملک کو درپیش چیلنجز اور مسائل کے خاتمے میں مدد فراہم کرے گا۔
وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاءون میں چمبر کے الیکشن کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر عوامی تاجر اتحاد کے مرکزی صدر الطاف رندھاوا، راشد چوہدری ، ثاقب بھٹی ، شہزاد رسول ، شیخ عامر رفیع ، علی بٹ ، حفیظ الرحمان خان ، حافظ غلام فرید، حافظ عامر، اوصاف بیگ، میاں عامر یعقوب و دیگر تاجر رہنما بھی موجود تھے۔
مرکزی صدر عوامی تاجر اتحاد الطاف حسین رندھاوا نے کہا کہ لاہوربزنس مین فرنٹ کی کامیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ ووٹرز لاہور بزنس مین فرنٹ کو ووٹ ڈال کر بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ بزنس مین فرنٹ انتخابات میں کامیابی کے بعد چھوٹے تاجروں کو سہولیات کی فراہمی دینے کو اولین ترجیح دے گا۔ بزنس مین فرنٹ کے امیدواران محب وطن، کامیاب بزنس مین، جدید معاشی رجحانات اور تاجروں کے مسائل سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔
عوامی تاجر اتحاد کے جملہ ممبرزبزنس مین فرنٹ کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔ بزنس مین فرنٹ کے امیدواروں کی کامیابی کےلئے تاجر برادری اور صنعتکاروں سے مکمل رابطے میں ہیں۔
تبصرہ