عوامی تاجر اتحاد کی طرف سے بزنس مین فرنٹ پینل کے لیے رابطہ تاجر مہم
عوامی تحریک کے تاجر بزنس مین فرنٹ کی کامیابی کیلئے محنت کریں:
حاجی اسحاق /الطاف رندھاوا
چیئرمین بزنس مین فرنٹ محمد امجد چودھری، راجہ حسن اختر، میاں جاوید علی، شیخ فضل
الٰہی ودیگر کی شرکت
لاہور (13 ستمبر2019) عوامی تاجر اتحاد کا لاہور کینٹ میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کے سلسلے میں اہم اجلاس عوامی تاجر اتحاد کے مرکزی رہنماؤں، بزنس مین فرنٹ کے رہنماؤں، تاجروں، صنعتکاروں اور چیمبر آف کامرس لاہور کے ممبران کی بڑی تعداد میں شرکت۔
اجلا س میں چیمبرآف کامرس لاہور کے سینئر ممبر رانا بشیر ودیگر نے لاہور بزنس مین فرنٹ کے پینل کی مکمل حمایت کا اعلان کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین عوامی تاجر اتحاد حاجی محمد اسحاق اور مرکزی صدر الطاف رندھاوا نے کہا کہ عوامی تاجر اتحاد بزنس فرنٹ کے امیدواروں کی کامیابی کے لیے تاجر برادری اور صنعتکاروں سے مکمل رابطے میں ہے۔
لاہور کینٹ میں عوامی تاجراتحاد سے وابستہ تاجر رہنماؤں اور چیمبر کے ممبران کو مکمل ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ چیمبر کے الیکشن میں بزنس مین فرنٹ کے امیدواروں کی کامیابی کے لیے پرعزم ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ بزنس مین فرنٹ کے امیدوار کامیابی کے بعد تاجر برادری اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کریں گے۔ چھوٹے تاجروں کو سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دیں گے، چیمبر کے انتخابات میں بزنس مین فرنٹ کا پینل بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا۔
اس موقع پر بزنس مین فرنٹ کے چیئرمین محمد امجد چودھری، راجہ حسن اختر، میاں جاوید علی، شیخ فضل الٰہی و دیگر رہنماؤں نے عوامی تاجر اتحاد اور رانا محمد بشیر کا حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ ان کی ساری جدوجہد تاجروں، صنعتکاروں کی ترقی اور ملکی معیشت کی بہتری کیلئے ہے۔
تبصرہ