عوامی تاجر اتحاد کا چیمبر آف کامرس کے الیکشن میں بزنس مین فرنٹ کی حمایت کا اعلان
حمایت کا اعلان بزنس مین فرنٹ کے رہنماؤں کے اعزاز میں منعقدہ
ظہرانے میں کیا گیا
تقریب میں امجد چودھری، راجہ حسن اختر، میاں جاوید علی، شیخ فضل الٰہی و دیگر تاجرر
ہنما شریک ہوئے
حمایت کا اعلان عوامی تاجر اتحاد کے چیئرمین حاجی محمد اسحاق اور مرکزی صدر الطاف
حسین رندھاوا نے کیا
چیئرمین بزنس فرنٹ محمد امجد چوہدری و دیگر رہنماؤں نے انتخابات میں حمایت پر عوامی
تاجر اتحاد کا شکریہ ادا کیا
لاہور(4 ستمبر2019) عوامی تاجر اتحاد پاکستان نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں بزنس مین فرنٹ کے پینل کی حمایت کا اعلان کر دیا، عوامی تاجراتحاد کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بزنس فرنٹ نے معاشی چیلنجز، تاجر برادری اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ بروقت اور عملی جدوجہد کی ہے، عوامی تاجر اتحاد کے جملہ ممبرز بزنس مین فرنٹ کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے، امید ہے کہ کامیابی کے بعد بزنس مین فرنٹ کے عہدیداران کاروباری برادری کی مزید بہتر انداز میں خدمت کریں گے۔
عوامی تاجر اتحاد کے رہنماؤں نے کہا کہ بزنس مین فرنٹ کے عہدیداران محب وطن ہونے کے ساتھ ساتھ کامیاب بزنس مین، جدید معاشی رجحانات اور تاجروں کے مسائل سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔
ان خیالات کا اظہار عوامی تاجراتحاد کے چیئرمین حاجی محمد اسحاق، مرکزی صدر الطاف حسین رندھاوا، سیکرٹری جنرل راشد چودھری نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاءون میں لاہور چیمبر آف کامرس کے الیکشن 2019 ء کے سلسلے میں منعقدہ مشاورتی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین عوامی تاجر اتحاد حاجی محمد اسحاق نے کی، اس اہم اجلاس میں لاہور بزنس مین فرنٹ کے چیئرمین محمد امجد چودھری، صدر راجہ حسن اختر، صدرانصاف بزنس فورم پنجاب میاں جاویدعلی، آصف صدیق، شیخ فضل الٰہی، محمد اکرم، نبیل محمود، عظمت شاہ (چیئرمین شاہ عالم مارکیٹ)، سینئر وائس چیئرمین سردار عثمان، محمد شبیر، مسعودعالم بٹ، طاہر ملک، آغا افتخار، عاطف امین، چودھری ارشدسمیت بزنس مین فرنٹ کے عہدیداران، معروف تاجر اور صنعتکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد اسحاق نے کہا کہ آج کے اجلاس میں مشاورت اور رائے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہور چیمبر کے الیکشن 2019 ء میں بزنس مین فرنٹ کے پینل کی مکمل حمایت کریں گے، انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ کامیابی کے بعد بزنس مین فرنٹ کا پینل چھوٹے تاجروں کو سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دے گا تاکہ غریب تاجر باوقار طریقے سے دووقت کی روٹی کما سکیں۔
مرکزی صدر عوامی تاجر اتحاد الطاف حسین رندھاوا نے کہا کہ بزنس مین فرنٹ کے رہنماؤں کو خوش آمدید کہتے ہیں، بزنس مین فرنٹ لاہور چیمبر کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا، عوامی تاجر اتحاد نے چیمبر الیکشن کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو بزنس مین فرنٹ کے امیدواروں کی کامیابی کے لیے تاجر برادری اور صنعت کاروں سے رابطے کرے گی۔
عوامی تاجر اتحاد پینل کی کامیابی کے لیے تمام مسائل بروئے کار لائے گا اور اس حوالے سے مزید پروگرامز بھی منعقد کیے جائیں گے جس میں بزنس مین فرنٹ کے عہدیداران کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ بزنس مین فرنٹ کے چیئرمین محمد امجد چوہدری و دیگر رہنماؤں نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی، فلاحی خدمات کو سراہا اور الیکشن میں حمایت پر عوامی تاجر اتحاد کا شکریہ ادا کیا۔
اجلاس میں عوامی تاجر اتحاد کے رہنماؤں رانا شکیل، حافظ محمد عامر، فاروق علوی، میاں طاہر یعقوب، جنید وارثی، شیخ عامر رفیع، شہزاد رسول قادری سمیت تاجروں نے شرکت کی۔
تبصرہ