عوامی تاجر اتحاد کا اہم اجلاس آج مرکزی سیکرٹریٹ میں ہو گا
اجلاس میں فیصلہ کریں گے چمبر آف کامرس کے الیکشن میں کس گروپ کا
ساتھ دینا ہے
حاجی محمد اسحق، الطاف رندھاوا، راشد چوہدری، حافظ محمد عامر، رانا شکیل و دیگر شرکت
کرینگے
لاہور (2 ستمبر 2019ء) عوامی تاجر اتحاد پاکستان کا اہم مشاورتی اجلاس آج ماڈل ٹاؤن میں ہوگا۔ اجلاس میں مرکزی، صوبائی، ضلعی عہدیداران شرکت کریں گے، اجلاس میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور کے انتخابات 2019ء کے حوالے سے مشاورت ہو گی۔ عوامی تاجر اتحاد پاکستان سے تعلق رکھنے والے چیمبر آف کامرس کے ممبران سے انتخابات 2019ء کے حوالے سے رائے لی جائے گی۔ عوامی تاجر اتحاد پاکستان کے اجلاس میں لاہور چیمبر آف کامرس کی معروف کاروباری شخصیات اور صنعتکار بھی شرکت کرینگے۔ اجلاس میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں کارپوریٹ کلاس کی نشستوں کے سالانہ انتخابات اور ایسوسی ایٹ کلاس کے انتخابات کے حوالے سے وسیع مشاورت ہوگی۔
عوامی تاجر اتحاد پاکستان آج ہونیوالے اہم اجلاس میں فیصلہ کرے گی کہ انکے ووٹرز کس گروپ کی حمایت کریں گے۔ اجلاس میں آج ہونیوالے اہم مشاورتی اجلاس کے انتظامات اور تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین حاجی محمد اسحق اور مرکزی صدر الطاف حسین رندھاوا نے کی۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل راشد چوہدری، حافظ محمد عامر، رانا شکیل، ثاقب بھٹی، فاروق علوی، میاں طاہر یعقوب، جنید وارثی، شیخ عامر رفیع سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد اسحق نے کہا کہ چیمبر کے الیکشن میں ان عہدیدران اور پینل کی حمایت کریں گے جو معاشی چیلنجز تاجر برادری اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کےلئے آواز بلند کریں گے اور عملی اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چمبر آف کامرس نے ہر سال باقاعدگی سے الیکشن کروا کر جمہوری اقدار کو زندہ رکھا ہے۔ ہم ان شخصیات کی حمایت کریں گے جو کاروباری برادری کی بہتر انداز میں خدمت کریں گے۔ الطاف حسین رندھاوا نے کہا کہ کامیاب بزنس مین بننے کےلئے جدید معاشی رجحانات اور مارکیٹ کی ضرویات کے ساتھ آگاہی ضروری ہے۔
تبصرہ