کچلاک دھماکہ قابل مذمت، شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے: نور اللہ صدیقی
پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے سیکیورٹی فول پروف بنائی جائے: مرکزی سیکرٹری اطلاعات
لاہور (16 اگست 2019ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے کوءٹہ کچلاک بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے اس واقعہ میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلئے دعا گو ہیں۔ نور اللہ صدیقی نے اپنے بیان میں کہاکہ اس وقت پاکستان نازک موڑ سے گزر رہا ہے پاکستان کے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ دشمن اسے عدم استحکام سے دوچار کرنے کے حوالے سے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، لہذا قانون نافذ کرنیوالے ادارے چوکس رہیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ، مساجد، عبادت گاہوں، اہم تنصیبات کی سیکیورٹی بڑھائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کے دشمن بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستان کے عوام کے حوصلے کمزور نہیں کر سکتے، پاکستان کے عوام دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔
تبصرہ