اقوام متحدہ کشمیرکی صورتحال کے جائزہ کیلئے خصوصی مشن بھیجے: خرم نواز گنڈاپور
جب جاتی امراء میں مودی کا استقبال ہورہا تھا تب ’شوباز‘ کہاں تھا؟
سیکرٹری جنرل
نوازشریف نے وزارت خارجہ ہاتھ میں رکھ کر بھارتی مفادات کا تحفظ کیا: بشارت جسپال
![](https://minhaj.net/images-db10/2019/Khurram-Nawaz-Gandapur_Secretary-General-PAT.jpg)
فیاض واڑئچ نے کہا کہ نواز شریف نے 5 سال وزارت خارجہ اپنے ہاتھ میں رکھ کر بھارت کو عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف مورچہ زن ہونے کا موقع فراہم کیا اور کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا، شریف خاندان کے کرپٹ اقتدار نے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، شہباز شریف بتائیں ن لیگ کے پانچ سال کے دور حکومت میں مسئلہ کشمیر کیلئے کیا خدمات انجام دیں، مولانا فضل الرحمن کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنا کر مسئلہ کشمیر کو سردخانے کی نظر کیا، آج کشمیری عوام جو دن دیکھ رہے ہیں اس میں منافق شریف خاندان کا پورا پورا حصہ ہے۔ انہوں نے اسے قوم کی بے بسی کہیں یا بے حسی‘ شہباز شریف جیسے مداری جس وقت جو چاہیں کوئی نیا روپ دھار لیتے ہیں اور قوم انہیں آنکھیں بند کر کے سنتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سفارتی سطح پر کوئی کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو اپوزیشن کے منافقوں کو اس مہم سے دور رکھیں، اکثریت پاکستان کے دشمنوں کی وظیفہ خوار ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کور کمانڈر کانفرنس کا اعلامیہ جاندار اور حوصلہ افزا ہے۔
تبصرہ