شریف برادران نے جو بویا وہ کاٹ رہے ہیں: خرم نواز گنڈاپور
حکومت اور نیب کی ملی بھگت والا چورن عوام نے خریدنے سے انکار کر
دیا
خاقان عباسی نے اربوں کمائے، پی آئی اے ڈبونا ایل این جی سے بڑا جرم ہے
ماڈل ٹاؤن کے قاتل اور ان کے حمایتی نشان عبرت بن گئے، سیکرٹری جنرل پی اے ٹی
لاہور (18 جولائی 2019ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ شریف برادران مکافات عمل کا شکار ہیں اور جو بویا وہ کاٹ رہے ہیں، ان کے سیاسی نامہ اعمال میں قتل و غارت گری، چوری اور سینہ زوری کے سوا اور کچھ نہیں، پی آئی اے کو ڈبونا ایل این جی سکینڈل سے بڑا جرم ہے۔ عدلیہ آزاد ہے، انتقامی کارروائیوں کا پراپیگنڈا کارگر ثابت نہیں ہو گا۔ شاہد خاقان عباسی، نواز، شہباز سے کسی طور چھوٹا لٹیرا نہیں ہے۔ سینکڑوں بیوروکریٹس میں سے دو بیوروکریٹس احد چیمہ اور فواد حسن گرفتار ہیں تو کچھ تو دال میں کالا ہو گا، انہوں نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف صاحب حکومت اور نیب کی ملی بھگت کے الزام والا چورن عوام خریدے کو تیار نہیں، عوام کی عدالت کا ڈرامہ بند کر کے قانون کی عدالت میں لوٹ مار کا حساب اور ثبوت دیں، ایل این جی کی لوٹ مار کے علاوہ شاہد خاقان عباسی نے قومی اداروں پی آئی اے کو تباہ کر کے اپنی نجی ایئر لائن کو منافع بخش بنایا، انہوں نے کہا کہ یہ مکافات عمل ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں اور 17 جون کے قتل عام پر قاتلوں کی حمایت کرنے والے بھی عبرتناک انجام سے دو چار ہیں، ن لیگ کے کرپشن کے بحری بیڑے میں سوار تمام کے تمام کرپٹ اور لٹیرے ہیں۔
تبصرہ