بالآخر رانا ثناءاللہ قانون اور قدرت کی گرفت میں آگیا: خرم نواز گنڈاپور
سابق وزیر قانون منشیات فروش بھی ہے یہ ہمارے لئے بھی نیا
انکشاف ہے
رانا ثنا کا دفاع کرنے والے اسکے کرتوت سامنے آنے
رانا ثنا دیکھ اللہ کی لاٹھی حرکت میں آ گئی اوراب تو اپنے آقاؤں کی طرح رسوا ہوگا
پنجاب پر 10سال قاتل ،رسہ گیر اور منشیات فروش حکومت کرتے رہے: عوامی تحریک کے
سیکرٹری جنرل کا شدید ردعمل
لاہور (یکم جولائی 2019ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے بالآخر جرائم پیشہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا قاتل رانا ثناءاللہ قانون اور قدرت کی گرفت میں آگیا رانا ثناءاللہ منشیات فروشوں کا سرپرست بھی تھا۔ یہ انکشاف ہمارے لئے بھی نیا ہے انہوں نے رانا ثناءاللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناءاللہ دیکھ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کی آہیں عرش تک پہنچ گئیں اور اب تو اپنے آقاؤں کے ساتھ ذلیل و رسوا ہوگا۔
انہوں نے رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کی خبر پر اپنے شدید ردعمل میں کہا کہ ن لیگ نے اپنی سیاسی پٹاری میں ایسے سانپ پال رکھے تھے جن کی پرورش قومی خزانے کے دودھ سے ہوتی رہی، اور اب یہ سارے سانپ پکڑے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا نامزد قاتل اور شریف برادران کا فرنٹ مین تھا نواز شریف کے قریبی عزیز چوہدری شیر علی نے بار ہا بتایا کہ رانا ثناءاللہ نے 21 سے زائد قتل کروائے لیکن شریف برادران اپنے اس فرنٹ میں کو تحفظ دیتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی اندھا اور بہرہ شخص ہی رانا ثناءاللہ کی مجرمانہ سرگرمیوں کا انکار کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام میں گرفتار کیا جاتا تو شہدائے ماڈل کے مظلوم ورثا کو سکون ملتا۔ انہوں نے کہا کہ کتنے دکھ کی بات ہے کہ گزشتہ دس سال پنجاب میں قاتل، رسہ گیر، کمیشن خور جرائم پیشہ، دہشت گردوں اور منشیات فروشوں کے سرپرست حکومت کرتے رہے۔
تبصرہ