یہ نظام چوروں کا سہولت کار ہے: عوامی تحریک پنجاب
اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کےلئے حکومت برطانیہ سے ایم او یو پر ن لیگ والے ڈوب مریں
جس جماعت کا معاشی سرچ انجن مفرور ہووہ کس منہ سے میثاق معیشت کی بات کرتے ہیں
بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، مرکزی سیکرٹریٹ اطلاعات نور اللہ صدیقی کا مشترکہ بیان
لاہور (23 جون 2019) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مستغیث جواد حامد تیسری بار اپنا بیان انسداد دہشتگردی عدالت میں قلمبند کروا رہے ہیں۔ 14 بے گناہوں کے قاتل آج بھی آزاد ہیں، پاکستان کی تاریخ کا یہ واحد قتل عام کا کیس ہے جس میں کسی ایک ملزم کو سزا نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ انصاف ہماری منزل ہے، شہدائے ماڈل ٹاءون کے ورثاء کو انصاف دلا کر دم لیں گے۔
دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے کہا ہے کہ یہ نظام چوروں کا سہولت کار ہے۔ مجرم ریاست کی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں اور ریاست نے دفاعی پوزیشن اختیار کر رکھی ہے۔ اسحاق ڈار کو وطن لانے کےلئے حکومت برطانیہ سے ایم او یو کرنا پوری ن لیگ کےلئے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ اسحاق ڈار عزت کے ساتھ وطن واپس کیوں ہیں آنا چاہتے، جس جماعت کا معاشی سرچ انجن مفرور ہو وہ کس منہ سے میثاق معیشت اور معاشی بحران کی بات کرتی ہے، اسحاق ڈار، حسن نواز، حسین نواز، اور سلمان شہباز، علی عمران کے دامن پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے جرم کا داغ نہیں تو پھر وہ سینہ تان کر عدلیہ کے سامنے پیش کیوں نہیں ہوتے، یہ وہی عدلیہ ہے جسے آزاد کروانے کا کریڈٹ ن لیگ لیتی ہے۔
تبصرہ