ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا شمالی وزیرستان میں سرنگ دھماکہ اور فوجی افسران کی شہادتوں پر دلی افسوس کا اظہار
دہشت گرد آج بھی منظم انداز میں وارداتیں جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ انہیں مقامی سطح پر سہولت کار میسر ہیں
لاہور (8 جون 2019ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے شمالی وزیرستان میں سرنگ دھماکہ اور فوجی افسران کی شہادتوں پر دلی افسوس ہے، دہشتگردی کے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گرد آج بھی منظم انداز میں وارداتیں جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ انہیں مقامی سطح پر سہولت کار میسر ہیں، دہشتگردی کی کوئی چھوٹی بڑی واردات اس وقت تک نہیں ہو سکتی جب تک سہولت کار میسر نہ آئیں، انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اقوام متحدہ کے بینر تلے عالمی امن کے قیام کے لئے خدمات انجام دے رہی ہیں انہیں ٹارگٹ کرنے والے اعلانیہ یا خفیہ ہاتھوں کو توڑنا اقوام متحدہ کی بھی ذمہ داری ہے، خطہ کے امن پراسس کو سبوتاژ کرنے کے لیے افواج پاکستان کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ جب سے دہشتگردوں کو سزائے موت سنانے والی فوجی عدالتوں کے قیام کی مدت مکمل ہوئی ہے اور توسیع نہیں ملی تب سے دہشت گردی کی کارروائیاں بڑھ گئی ہیں، پاکستان حالت جنگ میں ہے، دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ہنگامی اور خصوصی اقدامات بروئے کار لانا ہونگے۔
تبصرہ