عوامی تحریک کی لائرز موومنٹ کی مرکزی تنظیم کا اعلان
لہراسب گوندل ایڈووکیٹ صدر، انوار اختر ایڈووکیٹ چیف آرگنائزر مقرر
ایم ایچ شاہین سیکرٹری جنرل، نعیم الدین چودھری سینئر نائب صدر ہونگے
آصف سلہریا صدر پنجاب، سردار غضنفرحسین ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری نامزد
سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی نامزد عہدیداروں کو مبارکباد
لاہور (31 مئی 2019) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے عوامی لائرز موومنٹ کی مرکزی و صوبائی تنظیموں کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، چودھری لہراسب خان گوندل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ مرکزی صدر، انوار اختر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ چیف آرگنائزر، ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ ہائیکورٹ سیکرٹری جنرل، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ ہائیکورٹ سینئر نائب صدر، نذیر احمد خان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نائب صدر، امتیاز احمد چودھری ایڈووکیٹ ہائیکورٹ ڈپٹی چیف آرگنائزر، رفاقت علی کاہلو ایڈووکیٹ سپریم کورٹ مرکزی ممبر سی او سی، چودھری اشتیاق احمد ایڈووکیٹ ہائیکورٹ مرکزی ممبر سی او سی نامزد کیے گئے ہیں۔
خرم نواز گنڈاپور نے عوامی لائرز موومنٹ پنجاب کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، محمد آصف سلہریا ایڈووکیٹ ہائیکورٹ صدر پنجاب، چودھری محمد شکیل ممکا ایڈووکیٹ ہائیکورٹ فنانس سیکرٹری، فیصل قیوم خان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ ڈپٹی جنرل سیکرٹری جبکہ سید مزمل علی گیلانی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کو سیکرٹری اطلاعات نامزد کیا گیا ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرکزی و صوبائی عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے، انہوں نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ عوامی لائرز موومنٹ کے مرکزی و صوبائی عہدیدارانصاف کی فراہمی اور قانون کی حکمرانی کیلئے اپنا بہترین قانونی کردار ادا کرینگے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی و دیگررہنماءوں نے عوامی لائرز موومنٹ کے مرکزی و صوبائی عہدیداروں کو ان کے تقرر پر مبارکباد دی۔
تبصرہ