2014 میں شریف برادران کے حکم پر عوامی تحریک کے 20 ہزار کارکن گرفتار ہوئے: خرم نواز گنڈاپور
کرپٹ لیڈر کےلئے ریلیاں نکالنے والے بیمار ذہنیت کے لوگ ہیں
حکومت قانون ہاتھ میں لینے والے غداروں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے
لاہور (10 مئی 2019ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ ن لیگ کے لیڈر اپنے کارکنوں کی گرفتاری کا جھوٹا واویلہ کر رہے ہیں۔ کرپٹ اور قاتل شریف برادران کے حکم پر 2014 میں 20 ہزار سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا اور سینکڑوں کو حبس بے جا میں رکھا گیا جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے اور ماڈل ٹاؤن میں خون کی ہولی کھیلی گئی۔ حکومت قانون ہاتھ میں لینے والے لیگی غنڈوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے۔ کرپٹ اور سزا یافتہ مجرموں کےلئے جلوس نکالنے والے قانون اور عدالتوں کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے دو نمبر دولت سے اثاثے بنائے،ملکی خزانہ لوٹا ایسے کرپٹ اور قومی لٹیرے کےلئے ریلیاں نکالنے والے بیمار ذہنیت کے لوگ ہیں۔ خرم نواز گنڈا پور نے مزید کہا کہ 5 سال گزر جانے کے بعد بھی شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا کو انصاف نہیں ملا۔ ایک غیر جانبدار تفتیش ہو رہی تھی اسے بھی روک دیا گیا۔ دیکھتے ہیں یہ ظالم نظام کب تک مظلوموں کی بجائے ظالموں کی رکھوالی کرتا ہے۔
تبصرہ