آج بھی لاہور پولیس میں شریف خاندان کے وفادار بیٹھے ہیں: ترجمان عوامی تحریک
یہ وفادار دھکے اور گالیاں کھائیں گے مگر گرفتاری میں کبھی مددگار ثابت نہیں ہوں گے
کارسرکار میں مسلسل مداخلت ہورہی ہے، ایک کرپٹ شخص نے اداروں کو عضو معطل بنا دیا
لاہور (6 اپریل 2019) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ کارسرکار میں مسلسل مداخلت ہورہی ہے، ایک کرپٹ شخص نے اداروں کو عضو معطل بنا دیا، حمزہ شہباز کی گرفتاری کے موقع پر لیگی کارکنوں کی آڑمیں تربیت یافتہ غنڈوں نے نیب اور پولیس کے خلاف مزاحمت کی، ترجمان نے کہا کہ نیب والے جن پولیس اہلکاروں کو حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے لے کر گئے وہ شریف خاندان کے ذاتی ملازم تھے، وہ پولیس والے مار تو کھائیں گے مگر گرفتاری میں مددگار ثابت نہیں ہونگے کیونکہ ان کی وفاداریاں اور تابعداریاں اشرافیہ کیلئے ہیں، ترجمان نے کہا کہ نیب والے پہلے دن بھی کارکنوں سے دھکے کھا کر گئے اور وردیاں تار تار کروا کرگئے اور دوسرے دن پھر وہی ڈرامہ ہوا، نیب اور پولیس والوں کی شریف خاندان کے معاملے میں نرمی ناقابل فہم ہے، یہی پولیس والے جب 17 جون 2014ء کے دن پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی رہائش گاہ پر آئے تھے تو انہوں نے بلااشتعال فائرنگ کاسلسلہ شروع کر دیا تھا جس کی زدمیں آکر سینکڑوں کارکن شدید زخمی ہو گئے تھے، لاہور کی پولیس میں آج بھی شریف خاندان کے وفادار بیٹھے ہیں جو قانون کی بالادستی کی بجائے مجرم اشرافیہ کو تحفظ دیتے ہیں۔
تبصرہ