پاکستان عوامی تحریک نے 13 رکنی سوشل میڈیا ورکنگ کونسل قائم کر دی
نوراللہ صدیقی گروپ ہیڈ، چودھری فرخ شہزاد کونسل ہیڈ، عتیق الرحمن کوآرڈینیٹر نامزد، نوٹیفکیشن جاری
ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین کی نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد
ورکنگ کونسل کے عہدیداران اسلام، پاکستان، قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف زہر اگلنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں: خرم نواز گنڈا پور
لاہور (3 اپریل 2019) پاکستان عوامی تحریک نے اندرون و بیرون ملک مقیم عہدیداران پر مشتمل 13 رکنی سوشل میڈیا ورکنگ کونسل قائم کر دی ہے جس کا سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ سوشل میڈیا ورکنگ کونسل کے گروپ ہیڈ نوراللہ صدیقی، چودھری فرخ شہزاد، کونسل کے ہیڈ جبکہ عتیق الرحمن کوآرڈینیٹر نامزد کیے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا ورکنگ کونسل کے دیگر عہدیداروں میں حسن زمان ڈپٹی کوآرڈینیٹر، ملک امجد چاند ڈپٹی کوآرڈینیٹر، عمر قریشی یوتھ ہیڈ، واجد قریشی کوآرڈینیٹر یوتھ، عمر فاروق ڈپٹی کوآرڈینیٹر یوتھ، ، شاکرہ چودھری ہیڈ ویمن لیگ، صفیہ رفعت کوآرڈینیٹر ویمن لیگ، خوشبو زہرہ ڈپٹی کوآرڈینیٹر، فراز ہاشمی ہیڈ ایم ایس ایم، محسن حلیم کوآرڈینیٹر ایم ایس ایم، محمد طلحہ ڈپٹی کوآرڈینیٹر ایم ایس ایم ہونگے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کا سوشل میڈیا سیل ملک کا سب سے بڑا نظریاتی میڈیا سیل ہے جس میں شامل ہزاروں ایکٹیویسٹ اسلام، پاکستان، قومی سلامتی کے اداروں اور پاکستان کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔
سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے پاکستان عوامی تحریک سوشل میڈیا ورکنگ کونسل کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک سوشل میڈیا ورکنگ کونسل کے عہدیداران اسلام، پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف زہر اگلنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں، عوامی تحریک سوشل میڈیا ورکنگ کونسل کے ایکٹیوسٹ پاکستان کے استحکام اور اتحاد و یگانگت کیلئے کام کرتے ہوئے سوشل میڈیا کا منفی استعمال کرنے والوں کا راستہ روکیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے ہزاروں سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ اسلام، ملک اور فوج کے دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں، جس پر میں انہیں مبارکباد دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک سوشل میڈیا کونسل میں کو اللہ تعالیٰ نے باصلاحیت اور متحرک نوجوان عطاء کیے ہیں جو طلبہ اور نوجوانوں کو انتہا پسندی سے بچا رہے ہیں، ملک کا مستقبل انہی نوجوانوں سے وابستہ ہے، انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ اپنی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے ملک کی ترقی اور امن کیلئے کام کریں، انہوں نے ہدایت کی کہ پاکستان عوامی تحریک سوشل میڈیا کونسل کے ممبران اسلام، پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈے سے ہوشیار رہیں، سوشل میڈیا پر ہونے والی منفی سرگرمیوں، معاشرے میں اقدار کی تباہی، غیر اخلاقی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔
تبصرہ