نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں: ڈاکٹر طاہرالقادری
قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے، دہشتگردوں کا کوئی مذہب ہے نہ ملک، قائد تحریک منہاج القرآن
لاہور (15 مارچ 2019) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں مساجد میں دہشت گردی کے اندوہناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہے اور شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ نیوزی لینڈ ایک پرامن اور اعلیٰ انسانی اقدار کا حامل ملک ہے، دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم نیوزی لینڈ کی حکومت، عوام اور متاثرہ خاندانوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں، اس سانحہ سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ دہشتگردوں کا نہ کوئی مذہب ہے نہ ملک، ان کی جنگ انسانیت کے خلاف ہے، اب وقت آگیا ہے کہ نفرت اور انتہا پسندی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے ریاستی سطح پر ٹھوس اقدامات کیے جائیں، دہشتگردانہ سوچ کسی ایک ملک، طبقہ کے خلاف نہیں بلکہ انسانیت کے خلاف ہے۔
تبصرہ