نواز شریف علاج کیلئے ن لیگ کے بنائے ہوئے کسی ماڈل ہسپتال میں شفٹ ہو جائیں: بشارت جسپال
قاتل اور کرپٹ ٹولے کا مسئلہ علاج نہیں بلکہ علاج کے بہانے ملک سے فرار ہونا ہے
سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شریف برادران کے ظلم اور کرپشن کا پول کھلا: صدر سنٹرل پنجاب
لاہور (11 مارچ 2019) پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے کہا ہے کہ پنجاب میں 10 سال ن لیگ کی حکومت تھی نواز شریف کسی بھی ماڈل ہسپتال کا نام بتا کر وہاں علاج کیلئے شفٹ ہو جائیں، پنجاب حکومت نے تو خط لکھ کر انہیں یہ سہولت فراہم کرنیکی یقین دہانی کروا دی ہے۔ سابق نا اہل اور قاتل حکمرانوں نے اپنے دور حکومت میں کمیشن اکٹھی کرنے والے منصوبوں کی بجائے قابل اعتماد صحت کے ادارے قائم کئے ہوتے تو آج علاج کیلئے دربدر پھرنا نہ پڑتا۔ قاتل اور کرپٹ ٹولے کا مسئلہ علاج نہیں بلکہ علاج کے بہانے ملک سے فرار ہوناہے۔ یہ ملک چوروں، لٹیروں، جاگیرداروں، وڈیروں اور قاتلوں کیلئے نہیں بنا بلکہ اس ملک کے تمام مسائل پر غریب پاکستانی عوام کا پورا حق ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد عوام کو انکے آئینی حقوق دلوانا ہے۔ سابق حکمرانوں نے اپنے چار دہائیوں کے دورا قتدار میں اداروں کی تباہی، اقرباء پروری، کرپشن، لوٹ مار، قتل و غارت گری، دہشتگردی اور مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ نا اہل حکمرانوں کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت خطرناک حد تک گر چکی تھی۔ ماڈل ٹاؤن کے قاتل اور کرپشن زدہ حکمرانوں کا سخت احتساب ہونا چاہیے بے گناہوں کے قاتلوں کے سزائیں ملنی چاہئیں وہ پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر میاں ریحان مقبول، میاں عبد القادر، میاں کاشف، رانا سرفراز، چوہدری افضل گجر، میاں افتخار، شفاقت مغل و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
بشارت جسپال نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شریف برادران کے ظلم اور کرپشن کا پول کھلا۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، انصاف کیلئے پر امید ہیں۔ قاتلوں سے قصاص لے کر رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ انصاف کے حصول کیلئے پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد جاری تھی، جاری ہے اور جاری رہیگی، شہدائے ماڈل ٹاؤن کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔ بشارت جسپال نے کہاکہ ساڑھے چار سال ہو گئے ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونیوالے بے گناہوں کو انصاف نہیں ملا۔ قاتل حکمرانوں نے قانون، آئین اور انصاف کو گھر کی باندی بنا رکھا تھا، آج کس منہ سے انصاف، آئین اور قانون کی باتکرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان پر امن ہیں ڈاکٹر طاہر القادری نے انکی تربیت امن، محبت اور بھائی چہرے کے سنہری اصولوں پر کی ہے۔ انصاف کیلئے پر امید ہیں، انشا اللہ جلد انصاف ملے گا۔
تبصرہ