بجٹ تجاویز تیار کرنے کے لیے عوامی تحریک کی 6 رکنی کمیٹی قائم
بجٹ عوامی بہبود کی دستاویز ہوتی ہے ہر شہری سے رائے لی جانی چاہئے، خرم نواز گنڈاپور
کمیٹی میں صوبائی صدور بشارت جسپال فیاض وڑائچ، نوراللہ صدیقی شامل ہیں
لاہور (11 مارچ 2019) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تجاویز تیار کرنے کیلئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو 15 مارچ تک تجاویز تیار کرے گی اور یہ تجاویز پنجاب حکومت کو ارسال کی جائیں گی، کمیٹی میں صوبائی صدور بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، قاضی شفیق الرحمان میاں ریحان مقبول، عارف چودھری اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی شامل ہیں۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ بجٹ عوام کی بہبود اور خوشحالی کا میزانیہ ہوتا ہے، اس میں ہر شہری کو اپنی رائے دینے کا حق ملنا چاہیے، جمہوریت کی خوبصورتی ہی یہ ہے کہ اس میں وسیع تر مشاورت کی جاتی ہے، بطور سیاسی عوامی جماعت عوامی تحریک قومی عوامی امور میں اپنی تجاویز دیتی ہے اسی سلسلہ میں پنجاب کے بجٹ کے حوالے سے تجاویز تیار کی جائیں گی۔
تبصرہ