خرم نواز گنڈاپور کی صمصام بخاری کو وزیر اطلاعات پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد
صمصام بخاری کی بطور وزیر اطلاعات کامیابیوں کیلئے دعا گو ہیں: نور اللہ صدیقی
لاہور (6 مارچ 2019) عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے سینئر سیاستدان سید صمصام بخاری کو وزیر اطلاعات پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا ہے کہ صمصام بخاری ایک تجربہ کار، جہاندیدہ پارلیمنٹرین اور جدید ذرائع ابلاغ کے متعلق وسیع تجربے کے حامل ہیں، اس سے پیشتر بھی وہ اطلاعات کی وزارت میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے سید صمصام بخاری کو مبارکباد دی ہے اور انہیں وزیر اطلاعات پنجاب بنائے جانے کے فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صمصام بخاری کو وزارت اطلاعات کا منصب تفویض کرتے وقت رائٹ مین رائٹ جاب کے اصول کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم انکی مزید کامیابیوں کیلئے دعا گو ہیں۔
جی ایم ملک، ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا عبد الحفیظ چوہدری، عین الحق بغدادی، شہزاد رسول، جواد حامدنے بھی انہیں وزارت اطلاعات کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
تبصرہ