قاضی شفیق الرحمن پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر منتخب
لاہور (23 فروری 2019) پاکستان عوامی تحریک کے سینئر رہنما قاضی شفیق الرحمن پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر منتخب ہو گئے، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ ایک اہم اجلاس میں پی اے ٹی کی صوبائی، ضلعی تنظیمات کی وسیع مشاورت اور تمام عہدیداران نے اتفاق رائے سے قاضی شفیق الرحمن کو شمالی پنجاب کا صدر منتخب کیا۔ نوٹیفیکیشن سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے جاری کیا۔
خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، عارف چوہدری، فیاض وڑائچ، بشارت جسپال، میاں ریحان مقبول و دیگر رہنماؤں نے قاضی شفیق الرحمن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ قائد عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے مشن کو آگے بڑھانے میں اپنی بھرپور توانائیاں صرف کریں۔
خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا ایجنڈا حق پر مبنی ہے۔ موجودہ مسائل کا حل بھی انہی کے ایجنڈے پر عملدرآمد سے ممکن ہے۔ قاضی شفیق الرحمن شمالی پنجاب میں پاکستان عوامی تحریک کی تنظیم سازی اور عوامی تحریک کا پیغام ہر گھر تک پہنچانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو برؤے لائیں۔ انہوں نے کہا کہ قاضی شفیق الرحمن کا انتخاب پاکستان عوامی تحریک کی شمالی پنجاب میں فعالیت اور موثریت میں اہم کر دار ادا گریگا۔
تبصرہ