ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 19 فروری کو 68 برس کے ہو گئے
وزیراعظم عمران خان، بلاول بھٹو زرداری، سراج الحق، سردار عتیق احمد خان کا نیک خواہشات کا اظہار
وفاقی وزراء ڈاکٹر نورالحق قادری، شیخ رشید، فواد چودھری، گورنر پنجاب چودھری سرور کی مبارکباد
وزرائے اعلیٰ سردار عثمان بزدار، سید مراد علی شاہ اور محمود خان، گورنر کے پی کے کی بھی مبارکباد
قرآنی انسائیکلوپیڈیا ہر گھر تک پہنچائیں، میرے لیے یہی بہترین تحفہ ہے: ڈاکٹر طاہرالقادری
لاہور (18 فروری 2019) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ قائد منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 19 فروری کو 68 برس کے ہو گئے، وزیراعظم عمران خان، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، سردار عتیق احمد خان نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بھی انہیں مبارکباد دی ہے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، وفاقی وزراء شیخ رشید احمد، ڈاکٹر نورالحق قادری، فواد چودھری، صوبائی وزراء پنجاب میاں محمود الرشید، چودھری ظہیر الدین، سید سعید الحسن شاہ نے بھی ڈاکٹر طاہرالقادری کو مبارکباد دی اور ان کی فروغ امن کے ضمن میں دینی، قومی، بین الاقوامی خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ میرے لیے بہترین تحفہ یہی ہے کہ کارکن خدمت قرآن کے سلسلے میں میرے تالیف کردہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کو ہر گھر تک پہنچائیں، قرآن صراط مستقیم، ہدایت، نجات اور فلاح کا ضامن ہے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری کی 68ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان بھر میں منہاج القرآن کی تنظیمات (19فروری) کو کیک کاٹیں گی۔ اس کے علاوہ یورپ، امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ سمیت دنیا کے 100 ملکوں میں قائم منہاج القرآن کی تنظیمات اسلامک سنٹرز میں خصوصی اجلاس منعقد کرینگی اور اپنے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی، تحقیقی، فلاحی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرینگی۔ لاہور میں مرکزی تقریب منہاج یونیورسٹی میں منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ہونگے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین اور یونیورسٹی کے بانی ہیں۔ اسی مناسبت سے منہاج یونیورسٹی لاہور ایڈمنسٹریشن نے19فروری کو ’’فاؤنڈر ڈے ‘‘کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔
تبصرہ