ساہیوال میں ہونے والے دلخراش واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں: پاکستان عوامی تحریک
ریاستی دہشتگردی کسی بھی شکل میں ہو ناقابل قبول ہے، ہمدردیاں
معصوم بچوں کے ساتھ ہیں
واقعہ کی عدالتی تحقیقات کروائی جائیں، ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں
حتمی تحقیقاتی رپورٹ کے آنے تک وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب تحقیقات کو خود مانیٹر
کریں
لاہور (19 جنوری 2019) ترجمان پاکستان عوامی تحریک نے ساہیوال میں ہونے والے دلغراش واقعہ کی شدید ترین مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی دہشتگردی کسی بھی شکل میں ہو نا قابل قبول ہے، ساہیوال ٹول پلازہ پر ہونے والے افسوس ناک واقعہ کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے مطالبہ کرتے ہیں کے ساہیوال میں ہونے والے افسوس ناک سنگین واقعہ کی عدالتی تحقیقات کروائی جائیں واقعہ میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہماری ہمدردیاں معصوم بچوں کے ساتھ ہیں۔
ترجمان پی اے ٹی نے کہا کہ کوئی دہشت گرد ہی کیوں نہ ہو قانون اسے قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا معصوم بچوں کے سامنے ان کے والدین کا قتل کرنے جیسے سنگین واقعہ سے اداروں کا کھوکھلا پن، نا اہلی اور بے حسی بے نقاب ہوگئی ہے۔ حتمی تحقیقاتی رپورٹ کے آنے تک وزیراعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب تحقیقات کو خود مانیٹر کریں۔ کسی بھی مہذب جمہوری معاشرے میں اس طرح کے واقعات کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔
تبصرہ