قرضے جس کسی کی وجہ سے بھی ملیں ملکی معیشت کیلئے زہر قاتل ہیں: خرم نواز گنڈاپور
قرضے لینے کی منصوبہ بندی کی بجائے قومی چوروں کو پکڑا جائے
احتساب بیورو کی بجائے احتساب کا عمل شفاف اور ٹائٹ ہونا چاہیے
آبی ذخائر کی تعمیر، پاپولیشن پلاننگ کے حوالے سے چیف جسٹس کا کردار قابل تعریف ہے
موجودہ نظام میں کرپشن کرنے اور پکڑنے والے پارلیمنٹ میں آمنے سامنے بیٹھے ہیں
لاہور (15 جنوری 2019) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ قرضے جس کسی کی وجہ سے بھی ملیں ملکی معیشت کیلئے زہر قاتل ہیں۔ احتساب بیورو کی بجائے احتساب کا عمل شفاف اور ٹائٹ ہونا چاہیے، جب تک عام آدمی احتساب کی چکی میں تھا کوئی نہیں بولا، جیسے ہی بڑوں پر ہاتھ پڑا چیخیں آسمان تک پہنچنا شروع ہو گئیں، قرضے لینے کی منصوبہ بندی کرنے کی بجائے قومی چوروں کو پکڑا جائے، آبی ذخائر کی تعمیر، صاف پانی کی فراہمی، پاپولیشن پلاننگ اور کرپشن کا خاتمہ دکھتے ہوئے مسائل ہیں، اہم ایشوز کے حل میں چیف جسٹس سپریم کورٹ نے قاتل تقلید اقدامات کیے۔ لانگ ٹرم منصوبہ بندی کے بغیر روزہ مرہ کے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ وہ پاکستان عوامی تحریک کے وکلاء، یوتھ اور ویمن لیگ کے مرکزی رہنماؤں سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ہر حکومت کو پہلا مرحلہ بیل آؤٹ پیکیج حاصل کرنے کا پیش آتاہے۔ پاکستان 13 سو ارب سالانہ سود کی ادائیگی کے بوجھ تلے دھنسا ہوا ہے۔ مزید قرضے سود کا بوجھ بڑھائیں گے جس سے عام آدمی کی مشکلات بڑھیں گی۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ موجودہ نظام کا یہ المیہ ہے کہ کرپشن کرنے والے اور کرپشن کا سدباب کرنے والے، ملک بچانے اور ریاست کو ناکام بنانے والے پارلیمنٹ میں آمنے سامنے بیٹھے ہیں۔
تبصرہ