فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنے پر پابندی کی تجویز قابل تحسین ہے: عوامی تحریک
اس سے بجلی کی پیداواری لاگت سستی اور قیمتیں کم ہوں گی: نوراللہ صدیقی
گھریلو صارفین کو گیس نہیں مل رہی، شدید سردی میں چولہے ٹھنڈے ہیں، سیکرٹری اطلاعات
وزیراعظم گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس کی فراہمی کے حکم پر عمل کروائیں
لاہور (27 دسمبر 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے کہا ہے کہ فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنے پر پابندی کی تجویز قابل تحسین ہے۔ اس فیصلہ پر بلاتاخیر عمل ہونا چاہیے۔ اس سے بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی اور قیمتیں کم کرنے میں مدد ملے گی، صنعتی گھریلو صارفین کو مہنگی نہیں سستی بجلی چاہیے، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں بجلی کی پیداوار کیلئے کلین انرجی کو دانستہ نظر انداز کیا گیا۔ پاکستان پانی سے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کر سکتا تھا مگر کرپٹ کاروباری ذہنیت کے حامل حکمرانوں نے سستی بجلی کے منصوبے نہیں لگنے دیئے اور نتیجہ پوری قوم اور انڈسٹری بھگت رہی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں بجلی کی پیداوار کیلئے کلین انرجی کو دانستہ نظر انداز کیا گیا، ایل این جی، کوئلے کے ساتھ ساتھ ہائیڈل، ونڈ اور سولر منصوبوں پر بھی توجہ دی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ شدید سردی میں گھریلو صارفین کا ایک بڑا حصہ گیس سے محروم ہے۔ وزیراعظم کا گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس فراہمی کا حکم خوش آئند ہے تاہم وہ اس حکم پر عملدرآمد بھی یقینی بنائیں اور شکایات کے اندراج اور ازالے کے لیے ہاٹ لائن قائم کریں، شدید سردی میں گیس کی عدم فراہمی سے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں اور بچے اور بڑے بغیر ناشتہ کیے سکولوں اور دفاتر میں جانے پر مجبور ہیں۔
تبصرہ