ظلم اور کرپشن کے خاتمے کی جنگ پایہ تکمیل کو پہنچنی چاہیے: عوامی تحریک
کرپشن اور نا انصافی سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا: بشارت جسپال
سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں غیر جانبدار تفتیش کا مطالبہ مانے جانے پر خوشی ہے: صدر سنٹرل پنجاب
عوامی تحریک کے رہنماؤں کی اعجاز چوہدری کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت، بخشش کی دعا
لاہور (20 دسمبر 2018) پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے کہا ہے کہ ظلم اور کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد پایہ تکمیل کو پہنچنی چاہیے۔ حکومت لٹیروں سے پائی پائی نکلوائے، کرپشن اور نا انصافی سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ قومی لٹیروں کا کم از کم ٹرائل تو شروع ہوا، ماضی میں اس کا بھی تصور نہیں کیا جا سکتا تھا۔ انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ماسٹر مائنڈ بھی کٹہرے میںآنے چاہئیں۔ غیر جانبدار تفتیش کا مطالبہ مانے جانے پر اطمینان ہے، ہمارا پہلے دن سے یہ موقف ہے کہ فیئر ٹرائل کا مرحلہ فیئر تفتیش کے بعد آتا ہے چونکہ سابقہ حکمران ماڈل ٹاؤن میں خود ملوث تھے اس لئے وہ جب تک اقتدار میں رہے سانحہ کی فیئر تفتیش کے راستے میں رکاوٹ بنے رہے۔
دریں اثناء عوامی تحریک کے رہنماؤں جی ایم ملک، احمد نواز انجم، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، جواد حامد، عارف چوہدری نے تحریک انصاف کے سنیئر مرکزی رہنما اعجاز چوہدری کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
تبصرہ