سانحہ مادل ٹاؤن پر ازسرنو تفتیش کی وجہ سے شریف برادران کے ہوش اڑے ہوئے ہیں: مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی
لاہور (18 دسمبر 2018) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ازسرنو تفتیش کا عدالتی فیصلہ آنے کے بعد شریف برادران کے ہوش اڑے ہوئے ہیں اور وہ اپنا انجام قریب دیکھ رہے ہیں، کرپشن کیسز کے فیصلوں اور جے آئی ٹی کی حتمی فائنڈنگز سے قبل تحریک چلانے کی دھمکیاں گیڈر بھبھکیاں ہیں اور وہ شور مچا کر اپنے منطقی انجام سے بچنا چاہتے ہیں، کرپشن اور معصوم شہریوں کے قتل عام میں ملوث سابق حکمرانوں کی کسی کال اور احتجاج کی کوئی قانونی اور اخلاقی حیثیت نہیں اور نہ ہی پاکستان کے عوام قاتلوں، لٹیروں کا ساتھ دیں گے۔ وہ مرکزی سیکرٹریٹ میں اخبار نویسوں سے گفتگو کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے آئندہ ہفتے تک جے آئی ٹی بن جائے گی ہم سانحہ ماڈل ٹاؤن پر غیر جانبدار تحقیقات چاہتے ہیں جو ورثاء کا حق ہے، سابق حکمران احتجاج اور رابطہ کارکن مہم کی آڑ میں اپنے خلاف جاری قانونی پراسیس کو رکوانا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ شریف برادران کرپشن کیسز میں بے گناہی ثابت کرنے اور جے آئی ٹی کی فائنڈنگز آنے کے بعد شوق سے کالیں دیں، فی الحال وہ تفتیشی اداروں سے تعاون کریں اور قانون کے سامنے اپنا سر جھکائیں۔
تبصرہ