کرتارپور راہداری کھلنا مثبت قدم ہے پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہا: خرم نواز گنڈاپور
امن کی راہداری کھلنے سے یقیناً دونوں ممالک میں خوشحالی آئیگی
مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنا ہو گا: سیکرٹری جنرل PAT
لاہور (28 نومبر 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کرتارپور راہداری کھلنے کو ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سے امن کا خواہاں رہا ہے۔ پاکستان امن چاہتا ہے تاکہ برصغیر کی ساری اقوام معاشی ترقی کر سکیں۔ کرتارپور راہداری کا کھلنا خوشی کی خبر ہے اور حکومت پاکستان کا قابل تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ کرتارپور راہداری کا کھلنا امن و محبت کا راستہ ثابت ہو۔ امن کی راہداری کھلنے سے یقیناً دونوں ممالک میں خوشحالی آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہت سے پیچیدہ مسائل ہیں جنہیں حل کئے بغیر پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں، کشمیر سمیت تمام مسائل حل ہونا ناگزیر ہیں، کشمیر کے حوالے سے بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنا ہو گا تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان امن اور دوستی بڑھے۔
تبصرہ