دہشتگرد پھر متحرک ہوگئے، سلامتی کے ادارے سد باب کریں: عوامی تحریک
پشاور اور کزئی میں بم دھماکہ اور چینی قونصلیٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں: خرم نواز گنڈاپور
لاہور (23 نومبر 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز نے کہا ہے کہ دہشتگرد پھر متحرک ہوگئے ہیں، سلامتی کے ادارے سد باب کریں، انہوں نے پشاور اور کزئی میں بم دھماکہ اور کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ دہشتگرد کلبھوشن یادیو کی گرفتار کے بعد دہشتگردی کی وارداتوں میں کمی آگئی تھی اور اب پھر کچھ عرصہ سے دہشتگردی کی وارداتیں ہورہی ہیں، دہشتگردی کی حالیہ لہر کی روٹس بیرون ملک ہیں، انہوں نے کہا کہ چینی قونصلیٹ پر حملہ کرنے والے عالمی دہشتگردی نیٹ ورک کا حصہ ہیں، اس کا مقصد پاک چین تعلقات خراب کرنا اور سی پیک منصوبوں کو سبوتاژ کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ ان سازشوں سے چین بھی اچھی طرح آگاہ ہے اور کوئی دہشتگرد گروپ پاک چین تعلقات خراب نہیں کرسکتا، انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے ادارے اور سیکیورٹی ایجنسز حالیہ واقعات میں ملوث عناصر کو بے نقاب کریں، دہشتگرد مزید ایسی کارروائیاں کرسکتے ہیں۔
تبصرہ