عارف چوہدری پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری کوآرڈینیشن مقرر
عہدہ سنبھالنے پر خرم نواز گنڈاپور، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، نوراللہ صدیقی کی مبارکباد
لاہور (17 نومبر2018) پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے محمد عارف چوہدری کی بطور مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن تقرری کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفیکشن سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے جاری کیا۔ محمد عارف چوہدری پاکستان عوامی تحریک کے دیرینہ کارکن اور مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں، انکی تقرری پر سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ اور نور اللہ صدیقی نے انہیں مبارکباد دی ہے۔
تبصرہ