خرم نواز گنڈاپور کی سپریم کورٹ بار کے نو منتخب صدر امان اللہ کنزانی کو مبارکباد
لاہور (31 اکتوبر 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے امان اللہ کنزانی کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وکلاء نے ہمیشہ آئین کی سربلندی اور رول آف لاء کے نفاذ کیلئے قابل تحسین کردار ادا کیا ہے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ توقع ہے کہ وکلاء امان اللہ کنزانی کی قیادت میں حسب معمول پیشہ ورانہ مقاصد کیلئے اپنا مثبت کردار جاری رکھیں گے اور بار کی مضبوطی، بنچ اور بار کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر کرنے کیلئے کردار ادا کریں گے۔ پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد آئین و قانون کی بالادستی کیلئے ہے، نو منتخب صدر سپریم کورٹ بار کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں۔
تبصرہ