میجر (ر) اعظم سلیمان 17 جون کے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے موقع پر ہوم سیکرٹری پنجاب تھے: ترجمان عوامی تحریک
16 جون 2014ء کو آپریشن کے حوالے سے ہونیوالی سرکاری میٹنگ میں اعظم سلیمان شریک تھے
لاہور (2 اکتوبر 2018) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ میجر (ر) اعظم سلیمان 17 جون کے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے موقع پر ہوم سیکرٹری پنجاب تھے، 16 جون 2014ء کو آپریشن کے حوالے سے ہونیوالی سرکاری میٹنگ میں اعظم سلیمان شریک تھے، 16 جون کو جس میٹنگ میں آپریشن کا فیصلہ کیا گیا اس میں اعظم سلیمان نے وزیر اعلیٰ کی نمائندگی کی۔ ترجمان نے کہا کہ 16 جون کی میٹنگ کی صدارت رانا ثناء اللہ نے کی، ڈاکٹر توقیر شاہ نے بھی شہباز شریف کی نمائندگی کی۔ ترجمان نے کہا کہ اعظم سلیمان بطور ہوم سیکرٹری ورثاء کو جے آئی ٹی اور باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ دینے سے انکار کیا، میجر (ر) اعظم سلیمان ملزمان کی طلبی والی فہرست میں شامل ہیں، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) عثمان کو انسداد دہشتگردی عدالت نے بطور ملزم طلب کر رکھا ہے۔ کیپٹن (ر) عثمان بطور ملزم ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب تعینات ہوئے۔ میڈیا کے ذریعے علم ہوا وزیر اعظم نے ملوث ملزمان کو فارغ کرنیکا حکم دے رکھا ہے۔
تبصرہ