بھارتی آرمی چیف کا بیان سازشی مائنڈ سیٹ کی ترجمانی کرتا ہے: خرم نواز گنڈاپور
بھارتی آرمی چیف کی دھمکیوں کا عالمی برادری نوٹس لے: سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک
پاکستان ایک خود مختار، آزاد اور ایٹمی طاقت رکھنے والی ریاست ہے
بھارتی آرمی چیف کا بیان بچگانہ، غیر ذمہ دارانہ اور افسوسناک ہے: یوتھ ونگ کے عہدیداران سے گفتگو
لاہور (25 ستمبر 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا دھمکی آمیز بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، کسی بھی جارحانہ فوجی نظریے یا حملے کو ناکام بنانے کے لیے پاک فوج ہر وقت تیار ہے، اللہ پر ایمان اور بیس کروڑ عوام کی حمایت سے پاک فوج ایک سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہے، بھارتی آرمی چیف کا بیان سازشی مائنڈ سیٹ کی ترجمانی کرتا ہے، یہ ذہنی توازن سے عاری شخص کی گیدڑ بھبکی ہے، بھارت پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو ماضی میں بھی دیکھ چکا ہے اگر بھارت نے جنگ کی راہ اختیار کی تو بہت بھیانک نتائج مرتب ہوں گے، پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے، پاکستان کی عوام آزمائش کی اس گھڑی میں پاک فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملائے کھڑے ہیں، اگر کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو اسے منہ کی کھانا پڑے گی، پاک فوج وطن کی سا لمیت اور امن کے لیے ہر ممکن اقدام کی صلاحیت رکھتی ہے، بھارت ہمارے عزم کو آزمانے کا نتیجہ خود دیکھے گا، بھارتی آرمی چیف کی دھمکیوں کا عالمی برادری نے نوٹس نہ لیا تو یہ دنیا کے امن کے لیے خطرناک امر ہوگا، پاکستان ایک خود مختار، آزاد اور ایٹمی طاقت رکھنے والی ریاست ہے، جنگ مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے، آرمی چیف فور سٹار عہدے کا افسر ہوتا ہے اس قسم کے غیر ذمہ دارانہ بیانات اہم عہدے والوں کو زیب نہیں دیتے، بھارتی آرمی چیف کا بیان بچگانہ، غیر ذمہ دارانہ اور افسوسناک ہے، وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی عہدیداران سے گفتگو کر رہے تھے، اس موقع پر مظہر محمود علوی، منصور قاسم، شعیب مغل، حاجی فرخ، شیخ عتیق الرحمن، میاں انصر ودیگر بھی موجودتھے۔
تبصرہ