’’قاتلوں کو ووٹ نہیں پھانسی دو‘‘ عوامی تحریک کے کارکنوں کی نواز لیگ کے امیدواروں کے حلقے میں تشہیری مہم
بے گناہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عبرتناک سزا کے مستحق ہیں: ترجمان عوامی تحریک
لاہور (22 جولائی 2018) پاکستان عوامی تحریک کے کارکن ن لیگی امیدواروں کے حلقوں میں ’’قاتلوں کو ووٹ نہیں پھانسی دو‘‘ کے بینر آویزاں کر رہے ہیں، سب سے زیادہ بینرز فیصل آباد میں رانا ثناء اللہ کے حلقہ پی پی 113 میں لگائے گئے ہیں جہاں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان نے ڈور ٹو ڈور مہم بھی شروع کر رکھی ہے، اس ضمن میں پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نور اللہ صدیقی نے کہا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ تحریک کے کارکن قاتل لیگ کے خلاف اپنی مدد آپ کے تحت ’’قاتلوں کو ووٹ نہیں پھانسی دو‘‘ کی تشہیری مہم چلا رہے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ جو جماعت بے گناہ شہریوں کو قتل کرنے کی براہ راست ذمہ دار ہے اس جماعت کا انتخابی عمل کا حصہ بننا اس عوام دشمن نظام کا سب سے بڑا المیہ ہے، سیاسی جمہوری جماعتوں کے منشور میں عوام کے جان و مال کا تحفظ سرفہرست ہوتا ہے، مگر یہ واحد بدبخت جماعت ہے جو ووٹ کو عزت دو کی تو بات کرتی ہے مگر انسانی حرمت پر اس کا یقین نہیں ہے، اگر یقین ہوتا تو 17 جون 2014ء کے دن کبھی معصوم شہریوں پر فائرنگ نہ کرواتی اور مقتولین کے ورثاء کو چار سال تک انصاف سے محروم نہ رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ آج سے لاہور میں بھی قاتلوں کو ووٹ نہیں پھانسی دو کے بینر لگائیں گے۔
تبصرہ