شوکت صدیقی انصاف کی کرسی کے قابل نہیں ہیں، ان کیلئے بہتر ہوگا وہ مریم نواز کے میڈیا سیل کو جوائن کرلیں: سیکرٹری جنرل عوامی تحریک
لاہور (21 جولائی 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ جسٹس شوکت صدیقی نے عدلیہ اور قومی سلامتی کے ادارے پر الزام تراشی کرکے اپنے عہدے کی توہین اور حلف کی خلاف ورزی کی ہے، قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف گھٹیا الزام تراشی پر ان کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کیا جائے اور بلا تاخیر اس اہم عہدے سے انہیں کک آؤٹ کیا جائے، انہوں نے اعلان کیا کہ آئینی اداروں کو بدنام کرنے پر ہم اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے، خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ آئی ایس آئی کے خلاف سازشوں میں شوکت صدیقی بھی شریک ہوگئے، انہیں اس گھٹیا پن پر شرم آنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ شوکت صدیقی کو علم ہے کہ وہ اختیارات سے تجاوز اور کرپشن پر برطرف ہونے والے ہیں اس لیے الزام تراشی کر کے شہید بننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شوکت صدیقی اب انصاف کی کرسی پر بیٹھنے کے قابل نہیں ہیں، ان کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ مریم نواز کے میڈیا سیل کو جوائن کر لیں، قوم اب انہیں سرکاری تنخواہ پر ن لیگ کی انتخابی مہم چلانے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی، انہوں نے کہا کہ کوئی شخص ذاتی غرض میں اس حدتک بھی گر سکتا ہے تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔
تبصرہ